عمران خان عدالتوں کے اشتہاری اور بھگوڑے ہیں ، آصف کرمانی

06:42 PM, 15 Jun, 2017

اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی آصف کرمانی نے کہاہے کہ وزیر اعظم نے جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہو کر پاکستان کی سیاست میں نئی تاریخ رقم کردی ہے۔ وہ عدالت کے احترام میں عام شہری کی طرح پیش ہوئے ۔

جاری کردہ  بیان میں آصف کرمانی کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے ہمیشہ عدالتوں کا احترام کیا اور وہ جے آئی ٹی میں اپنی ذاتی گاڑیوں میں پیش ہوئے۔وزیراعظم کو استثنیٰ  حاصل ہے لیکن اس کا استعمال نہیں کیا اور اگر ان کے بیٹے پیش نہ ہوتے تو کوئی ان کا کیا بگاڑ لیتا.انہوں نے پی ٹی آئی کے چیئرمین کے طرز سیاست پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان ملک میں خانہ جنگی کرانا چاھتے ھیں۔ عوام عمران خان اور ٹولے کی سازشوں کو خوب سمجھتے ھیں۔ ان کی یہ خواھش کبھی پوری نہیں ھو گی۔ معاون خصوصی نے کہا کہ عمران خان عدالتوں کے اشتہاری اور بھگوڑے ھیں۔ ھمت پیدا کریں اور عدالتوں میں خود کو سرنڈر کریں۔ عمران خان بنی گالہ کے قوالوں کے پیچھے نہ چھپیں۔ خود سامنے آئیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں
  

مزیدخبریں