جرمنی میں عام آدمی کے لئے ہیلی کاپٹر ایمبولینس کااستعمال کیا جاتا ہے

06:17 PM, 15 Jun, 2017

برلن:  جرمنی میں عام آدمی کے لئے ہیلی کاپٹر ایمبولینس استعمال کیا جاتا ہے۔

جرمن میڈیا کے مطابق جرمنی میں جب کوئی بیمار ہوجائے تو ایمرجنسی نمبر پر کال کرنے پر اسے ہیلی کاپٹر ایمبولینس سے فوری طبی امداد دی جاتی ہے۔ ہیلی کاپٹر ایمبولینس جرمنی کی بہت اچھی سروس ہے۔

بعض او قات سڑکوں پر زیادہ رش ہونے کی وجہ سے مریض کو ہسپتال ٹرانسفر کرنے میں اچھا خاصا وقت بھی لگ جاتا ہے جس کی وجہ سے مریض کو ہسپتال لے جانے میں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور مریض بروقت ٹریٹمنٹ نا ہونے کی وجہ سے جاں کی بازی ہار جاتا ہے۔ ان سب مشکلات سے نمٹنے کے لئے جرمن گورنمنٹ طبی امداد کے لئے ہیلی کاپٹر استعمال کرتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق جرمن میں ایمرجنسی نمبر پر کال کرنے کے پانچ منٹ کے اندر ایمبولینس ہیلی کاپٹر مذکورہ شخص کے پاس پہنچ جاتا ہے۔ تارکین وطن ہیلی کاپٹر سروس دیکھ کر بہت متاثر ہوتے ہیں اور بروقت اچھی ٹریٹمنٹ کرنے کی وجہ سے جرمن حکومت کو سراہتے ہیں۔

تارکین وطن کا کہنا ہے کہ جرمن گورنمنٹ تمام غیر ملکیوں کے ساتھ بھی بہت اچھا برتاؤ کر رہی ہے اور ان کی تمام ضروریات کو پورا کر تی ہے۔

مزیدخبریں