ممبئی: بالی ووڈ دبنگ سلمان خان کا شمارمہنگے ترین اداکاروں میں ہوتا ہے وہ ایک فلم میں کام کرنے کا معاوضہ کروڑوں میں وصول کرتے ہیں لیکن سلمان سپراسٹارہونے کے ساتھ ایک عام انسان بھی ہیں اور اکثروبیشتر اس کا مظاہرہ کرتے رہتے ہیں ، ایسا ہی کچھ انہوں نے حالیہ دنوں میں بھی کیا اور سلمان خان کی آدھی رات کو رکشے میں سفر کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
حال ہی میں سلمان خان اپنی فلم ”ٹیوب لائٹ“ کی تشہیر کیلئے ممبئی میں واقع محبوب اسٹوڈیو پہنچے جہاں باربی ڈول کترینہ کیف بھی اپنی فلم جگا جاسوس کی پروموشن کیلئے اسی اسٹوڈیو پہنچیں، تقریب کے بعد سلمان نے واپس گھر جانے کیلئے گاڑی کی جگہ رکشے کا انتخاب کیا اور آدھی رات کو رکشے میں بیٹھ کراپنے گھرکی جانب روانہ ہوگئے۔ان کی رکشے میں سفر کے دوران لی گئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں، یہ پہلی بارنہیں ہے جب سلمان نے سفر کیلئے لگڑری گاڑی کی جگہ پبلک ٹرانسپورٹ کا استعمال کیا ہوبلکہ اس سے قبل بھی وہ اپنے بھائی سہیل خان کی سالگرہ میں شرکت کرنے کیلئے رکشے میں سفر کرچکے ہیں۔
سلمان خان کی نئی تصاویر نے سوشل میڈیا پرتہلکہ مچا دیا
ممبئی: بالی ووڈ دبنگ سلمان خان کا شمارمہنگے ترین اداکاروں میں ہوتا ہے وہ ایک فلم میں کام کرنے کا معاوضہ کروڑوں میں وصول کرتے ہیں لیکن سلمان سپراسٹارہونے کے ساتھ ایک عام انسان بھی ہیں اور اکثروبیشتر اس کا مظاہرہ کرتے رہتے ہیں ، ایسا ہی کچھ انہوں نے حالیہ دنوں میں بھی کیا اور سلمان خان کی آدھی رات کو رکشے میں سفر کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
06:04 PM, 15 Jun, 2017