چین: اماراتی ائیر لائن پر چھ ماہ کیلئے فضائی آپریشن بڑھانے پر پاپندی

05:54 PM, 15 Jun, 2017

بیجنگ: چین میں دنیا کی مشہور ائر لائن ایمریٹس کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ گیا۔ چین کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ایمریٹس ائر لائن کی جانب سے فضائی حفاظتی اصولوں کی بار بار خلاف ورزی پر 4270 ڈالر جرمانہ اور یہ بھی واضح کر دیا کہ وہ چھ ماہ کیلئے ملک میں اپنے فضائی آپریشن کو مزید وسعت نہیں دی سکتی۔

چینی سول ایوی ایشن انتظامیہ کے مطابق 17 اپریل کو امارات کی پراوز کے عملے نے ہدایات کو صحیح سے نہ سمجھتے ہوئے چینی صوبے سنکیانگ کے علاقے میں پرواز کو غلط اونچائی پر اڑایا اور اسکے علاوہ ایک اور موقع پر 18 مئی کو پرواز کا ریڈیو رابطہ منقطع ہوا۔

ان دونوں واقعات کے پیش نظر چینی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے سیفٹی معیار کو مد نظر رکھتے ائر لائن کے خلاف ایکشن لیا تھا۔ تاہم جمعرات کے روز چین کی سول ایوی ایشن انتظامیہ کے مقامی عہدیداروں نے اماراتی ائیر لائن کے نمائندوں سے ملاقات کی اور آپریشنل کارروائیوں کا جائزہ لیا۔

اس دوران ایمریٹس انتظامیہ کی جانب سے چینی سول ایوی ایشن کے نمائندوں کو مکمل طور پر بریفنگ دی گئی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں