لاہور میں عید قریب آتے ہی ڈاکو بے لگام ڈولفن فورس ، پولیس کا گشت شہریوں کو تحفظ فراہم نہ کر سکا

05:29 PM, 15 Jun, 2017

لاہور: عید کے دن قریب آتے ہی ڈاکو بے لگام ہو گئے۔ ڈولفن فورس ، پی آر یو اسکواڈ اور پولیس کا گشت شہریوں کو تحفظ فراہم نہ کر سکا۔ چند گھنٹوں میں سات ڈکیتیاں ہوگئیں۔  شہری نقدی ،موبائل اور قیمتی سامان سے محروم ہو گئے ۔

ریس کورس، غالب مارکیٹ ،مناواں ،سندر اوررائیونڈ میں ڈاکوؤں کاراج ہے۔ موٹرسائیکل سوار ڈاکوؤں نے چند گھنٹوں میں چھ وارداتیں کرڈالیں۔شہری قیمتی سامان سے محروم ہوگئے،پولیس ملزمان کو پکڑنے میں ناکام ہو چکی ہے۔کاہنہ میں ایک ڈاکو نے سکیورٹی گارڈ سے اسلحہ چھین کر اسے تشدد کا نشانہ بنایا،،دوسرے نے عملے کو یرغمال بنایا اور تیسرے ڈاکو نے کیش کاؤنٹر کا صفایا کر دیا۔
مصطفی ٹائون میں عابدبٹ کے گھر میں تین مسلح ڈاکوئوں نےگھر میں داخل ہوکرخاتون کویرغمال بنایا۔سولہ لاکھ روپے نقدی اوربارہ تولے سونا لوٹ کرفرارہوگئے۔ پولیس کاکہناہےکہ شہر میں ہونےوالی وارداتوں کےمقدمات درج کرکےتفتیش شروع کردی گئی ہے۔

مزیدخبریں