قطر-سعودیہ کشیدگی، حکومت کو غیرجانبدار رہنے کی تجویز

05:20 PM, 15 Jun, 2017

اسلام آباد: سپیکر ایاز صادق کی زیرصدارت قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں خلیجی ممالک میں کشیدہ صورتحال اور کلبھوشن یادیو کے معاملے پر غور کیا گیا۔ اجلاس کے بعد ایاز صادق کا کہنا تھا کہ کمیٹی کی طرف سے حکومت کو قطر سعودی عرب کشیدگی پر مکمل غیرجانبدار رہنے کی تجویز دی گئی ہے۔ ضرورت پڑنے پر پاکستان امت مسلمہ کے اتحاد کے لئے کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔ کمیٹی کو بتایا گیا کہ فیس بک اور ٹویٹر سمیت سوشل میڈیا ویب سائٹس بند نہیں کی جا سکتیں۔

اس سے پہلے دفتر خارجہ کی جانب سے قطر میں پاکستانی فوجیوں کو تعینات کرنے کے حوالے سے پھیلائی جانیوالی خبروں کی تردید کر دی گئی تھی کہ پاکستان کی طرف سے اس طرح کا کوئی اقدام نہیں کیا گیا۔

یاد رہے گزشتہ دنوں سعودی عرب، مصر، بحرین، یمن، متحدہ عرب امارات، لیبیا اور مالدیپ نے قطر پر دہشت گردی کی حمایت کے الزامات عائد کرتے ہوئے سفارتی تعلقات ختم کرنے کا اعلان کر دیا تھا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں