برمنگھم: چیمپئنز ٹرافی کے دوسرے سیمی فائنل میں بنگال ٹائیگرز کی بھارتی ٹیم کے خلاف بیٹنگ جاری ہے ۔برمنگھم میں جاری آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا دوسرا سیمی فائنل بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلا جا رہا ہے۔ کوہلی نے ٹاس جیت کر مرتضی الیون کو بیٹنگ کی دعوت دی ،جو بنگلہ دیش کے لیے مفید ثابت نہ ہوا ۔ اوپنر سومیاسرکار بغیر کھاتہ کھولے بھنیشور کی گیند پر آؤٹ ہوئے،31 کے مجموعے پر دوسرا نقصان ہو گیا ۔ صابر رحمان 19 رنز بنا کر بھنیشور ہی کا شکار ہوئے۔ اہم معرکے میں کامیابی حاصل کرنیوالی ٹیم ٹورنامنٹ کے فائنل میں 18 جون کو پاکستان کے خلاف ٹکرائے گی۔
میچ کیلئے بھارتی ٹیم کی قیادت ویرات کوہلی کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں روہت شرما، شیکھر دھون، یووراج سنگھ، مہندرا سنگھ دھونی، کیدر جادیو، ہردیک پانڈیا، رویندرا جدیجہ، روی چندرن ایشوین، جسپریت بمرا اور بھوینشور کمار کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
بنگلہ دیشی ٹیم کی قیادت مشرفی مرتضیٰ کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں تمیم اقبال، سومیا سرکار، صابر رحمان، مشفیق الرحیم، شکیب الحسن، محمود اللہ، مصدق حسین، مشرفی مرتضیٰ، تسکین احمد، روبیل حسین اور مسفیض الرحمان کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں