صومالیہ میں الشباب کا ہوٹل پر خودکش حملہ،نوہلاک،20یرغمال بناکرلئے گئے

04:41 PM, 15 Jun, 2017

موغادیشو:افریقی ملک صومالیہ کے دارالحکومت موغا دیشو میں کل بدھ کے روز ایک ہوٹل میں مسلح افراد نے خود کش حملہ کرکے 9 افراد کو ہلاک اور 20 کو یرغمال بنا لیا۔واقعے کے بعد صومالیہ میں سرگرم شدت پسند تنظیم الشباب نے اس کی ذمہ داری قبول کی ہے۔
عرب ٹی وی کے مطابق موغادیشو پولیس کے ایک سینئر عہدیدار میجر ابراہیم حسین نےبتایا کہ بدھ کو ایک مبینہ خود کش بمبار نے بارود سے بھری کار دارالحکومت میں واقع ایک ہوٹل سے ٹکرا دی جس کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے۔ اس موقع پر پولیس اور مسلح افراد کے درمیان فائرنگ کا بھی تبادلہ ہوا۔
خود کش حملے اور فائرنگ کے تبادلے میں 9 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے۔پولیس افسر کا کہناتھا کہ شدت پسندوں نے خود کش حملہ کرکے موغادیشو میں واقع پیزا ہاس میں افراتفری پھیلانے کی کوشش کی اور ہوٹل میں موجود کم سے کم 20 افراد کو یرغمال بنانے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔
ہوٹل کے پڑوس میں رہنے والے ایک مقامی شہری عباس احمد نے بتایا کہ اس نے خود کش دھماکے کے متعدد بڑی تعداد میں زخمی اور ہلاک ہونے والے افراد کی لاشیں دیکھیں۔واقعے کے بعد صومالیہ میں سرگرم شدت پسند تنظیم الشباب نے اس کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

مزیدخبریں