متحدہ عرب امارات ،مسجد کا نام تبدیل کر کےحضرت مریم کے نام پر رکھ دیا گیا

04:36 PM, 15 Jun, 2017

امارات: متحدہ عرب امارات کے شیخ محمد بن النہیان نے حکم دیا ہے شیخ محمد بن زید مسجد کا نام تبد یل کر کے حضرت مریمؑ کے نام پہ رکھ دیا جائے۔ اس اقدام کا مقصد بین المذہبی ہم آہنگی کو فروغ دینا ہے۔ شیخا لبنا ال قاسمی کا کہنا ہے اس سے مذاہب کے درمیان برداشت کے جذبے کو فروغ دینے کے لیے انتہائی اہم قدم قرار دیا ہے۔

اُن کا مزید کہنا تھا اماراتی حکمران کا یہ قدم خالص انسانی بنیادوں پر اُٹھایا گیا ہے جو کہ امارات کے روشن چہرے کی دلیل ہے کہ متحدہ عرب امارات میں حقیقت میں برادشت کا جذبہ موجود ہے۔

شیخ راشد المختوم نے ٹویٹ کیا ہے کہ میں اماراتی عوام کو بتانا چاہتا ہوں کہ ہم شیخ زید کی اولا د ہیں اور متحد ہ عرب امارات ایسا ملک ہے جہاں ہم لوگوں کو اپنی ثقافت کو پروان چڑھاتے ہیں اور آنے والی نسلوں کو پھل دار درخت دینا چاہتے ہیں جس میںانسانیت کی بھلائی کا کام ہو شیخ زید نے یہ کام شروع کیا تھا کیونکہ یہ قدرت کے عین مطابق ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

مزیدخبریں