کبھی ڈیئر مایا کو انڈین فلم کے طور پر نہیں سوچا: مدیحہ امام

04:17 PM, 15 Jun, 2017

لاہور: پاکستانی اداکارہ صبا قمر اور ماہرہ خان کے بعد مدیحہ امام نے بھی بالی وڈ میں فلم ڈیئر مایا کے ساتھ انٹری ہو گئی ہے۔ ان کی پہلی بالی وڈ فلم میں معروف اداکارہ منیشا کوئرالا نے مرکزی کردار ادا کیا جس کی ہدایات سنینا بھٹناگر نے دی۔ ویسے تو اداکارائیں جب کسی دوسری انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں قدم رکھنے جا رہی ہوں تو وہ کئی مواقعوں پر اس حوالے سے بات کرتی نظر آتی ہیں تاہم مدیحہ امام اپنی ڈیبیو بالی وڈ فلم کے حوالے سے بالکل خاموش رہیں جس کی وجہ اب اداکارہ نے خود ہی بتا دی ہے۔

ایک انٹرویو میں مدیحہ امام سے جب اس حوالے سے سوال کیا گیا تو اداکارہ نے کہا مجھ سے بہت سے لوگوں نے یہ سوال کیا میں کبھی بھی اپنے پراجیکٹس کے حوالے سے بہت زیادہ بات نہیں کرتی جب مجھے لگتا ہے کہ میں یہ کام کر سکتی ہوں تو میں اس کی حامی بھر لیتی ہوں ۔ پھر چاہے کوئی میوزیکل شو کرنا ہو یا بالی وڈ فلم۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں نے کبھی ڈیئر مایا کو انڈین فلم کے طور پر نہیں سوچا۔ میں نے یہ سوچا کہ میں کیا کر سکتی ہوں اور حامی بھر لی۔ مجھے اب اندازہ ہو رہا ہے کہ فلم کے بارے میں دنیا کو بتانا کیوں ضروری ہے لیکن اس وقت مجھے اس بات کا احساس نہیں تھا۔ البتہ میرے قریبی دوست اور ساتھی جانتے تھے کہ میں نے گزشتہ سال ہندوستان میں اس فلم کی شوٹنگ کی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں