عید کی آمد سے قبل نئے نوٹوں کی طلب میں اضافہ،350روپے اضافی طلب کئے جانے لگے

02:53 PM, 15 Jun, 2017

نیوویب ڈیسک

کراچی: عید کی آمد سے قبل نئے نوٹوں کی طلب میں اضافہ ہوا ہے۔ 10والے نوٹ کی گڈی پر پریمیم50روپے سے بڑھ کر150روپے کر دیا گیا ہے۔20والی گڈی پر200روپے اضافی وصول کئے جانے لگے ہیں۔100کے کڑک نوٹوں کی گڈی کے حصول کے لئے350روپے اضافی ادا کرنے پڑیں گے جس نے عوام کی مشکل مزید بڑھا دی ہے۔

دوسری جانب نئے نوٹوں کی طلب کو پورا کرنے کے لئے رواں سال مرکزی بینک نے40ارب روپے جاری کرنے کا عندیہ دے دیا ہے جو کہ ملک بھر میں1000سے زائد برانچوں سے عوام ایس ایم ایس سروس کے ذریعے18ہزار روپے تک کے نئے نوٹ حاصل کر سکیں گے۔

مزیدخبریں