وزیر اعظم محمد نواز شریف کی جے آئی ٹی کے سامنے پیشی ،عابد شیر علی نے گرین بیلٹ میں نماز ظہر کی امامت کرائی

02:33 PM, 15 Jun, 2017

اسلام آباد : جوڈیشل اکیڈمی میں وزیر اعظم محمد نواز شریف کی جے آئی ٹی کے سامنے پیشی کے موقع پر وزیر مملکت عابد شیر علی نے گرین بیلٹ میں نماز ظہر کی امامت کرائی ۔

جمعرات کو وزیر اعظم جب جوڈیشل اکیڈمی میں جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہو کر سوالوں کے جواب دے رہے تھے تو اس دوران ظہر کی نماز کاوقت ہو گیا ۔ وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے جوڈیشل اکیڈمی کے سبزہ زار میں نماز ظہر کی امامت کرائی ۔ بڑی تعداد میں نمازیوں نے ان کی اقتداءمیں نماز ظہر ادا کی۔

مزیدخبریں