انڈونیشیا،نوسربازوں کے ہاتھوں لٹنے والے کیلے فروش کے لیے عطیات کی بھرمار

01:21 PM, 15 Jun, 2017

جکارتہ:انڈونیشیا میں نوسربازوں نے کیلے فروخت کرنے والے شہری سے 80ڈالر لوٹ لیے جس کے بعد واقعہ کی اطلاع ملنے پر 94 سالہ بزرگ کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے لیے شہریوں نے دل کھول کر مددکی ہے ،میڈیاروپرٹس کے مطابق94 سالہ سورتمین نے کہاکہ نامعلوم افراد ان سے دس لاکھ انڈونیشین روپیہ (80 ڈالر) سے زائد کی رقم لوٹ کر فرار ہو گئے ہیں۔

سورتمین نے کہاکہ انھیں ایک ڈرائیور نے اپنی گاڑی میں بیٹھ کر کیلے فروخت کرنے کے لیے رابطہ کیا۔سورتمین کے مطابق گاڑی میں پہلے سے موجود دو آدمیوں نے انھیں زبردستی اپنی جیبیں خالی کرنے کو کہا جس کے بعد وہ انھیں گاڑی سے باہر دکھیل کر فرار ہو گئے۔انڈونیشیا کے ایک شہری ٹومی رضا نے پریشان حال سورتمین کی آن لائن ویڈیو پوسٹ کر دی جسے دیکھ کر لوگوں نے ان سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے ان کی مالی امداد کرنا شروع کر دی۔ٹومی رضا کا اپنی پوسٹ میں کہنا تھاکہ انھیں سورتمین نے بتایا کہ وہ چوری ہونے والی رقم سے عیدالفطر کے موقع پر نیا فرنیچر خریدنا چاہتے تھے۔

سوشل میڈیا کے ایک صارف نے سورتمین کی پوسٹ فیس بک پر شیئر کردی جو وائرل ہوگئی ،اس پوسٹ کے وائرل ہونے کے بعد سے سورتمین کے لیے اب تک تین کروڑ، 70 لاکھ انڈونیشین روپیہ اکھٹا ہو چکا ہے۔مقامی گورنر نے سورتمین کے لیے پانچ لاکھ انڈونیشین روپیہ عطیہ کیا اور انھیں کیلوں کا سٹاک بھی خرید کر دیاہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

مزیدخبریں