لاہور: ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سے جہانگیر ترین نے نتھیا گلی میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے موجودہ ملکی سیاسی صورتحال اور وزیر اعظم کی جے آئی ٹی میں پیشی سمیت دیگر اہم امور پر گفتگو کی گئی۔
اس موقع پر عمران خان کا کہنا تھا کہ عوام سپریم کورٹ کے ججز کے ساتھ کھڑے ہیں اور ملک کی دولت لوٹنے والوں کا احتساب چاہتے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا وزیراعظم آج بطور ملزم جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئے ہیں اگر گلو بٹوں نےغنڈہ گردی کی تو پی ٹی آئی مقابلہ کرے گی۔
ادھر اسلام آباد کا سیاسی پارہ ہائی ہے لیکن وزیراعظم کے خلاف کیس دائر کرنے والے عمران خان نتھیا گلی میں موج مستی میں مصروف ہیں۔ خوشگوار موڈ میں سحرا نگیز نظاروں سے لطف اندوز ہوئے تو بغیر پروٹوکول گاڑی خود چلا کر بھی خوب سیر سپاٹے کیے۔ اس دوران انہوں نے مقامی افراد سے ان کے مسائل بھی پوچھے ہیں۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں