دبئی: ٹی وی شو ٹاپ گیئر کے سابق میزبان اور پریزنٹر رچرڈ ہیمنڈ خوفناک ترین ٹریفک حادثہ میں بال بال بچ گئے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق رچرڈ ہیمنڈ امازون شو دی گرینڈ ٹور کی عکسبندی کے لئے سویٹزر لینڈ میں تھے اور 2.55 ملیئن ڈالرز مالیتی سپر کار ڈرائیو کررہے تھے کہ اسی دوران ان کی گاڑی اچانک ٹائر پھٹنے کے بعد شعلوں کی لپیٹ میں آ گئی ۔
قریبی راہ گیروں اور امدادی کارکنوں نے رچرڈ ہیمنڈ کو گاڑی سے باہر نکالا تو وہ مکمل ہوش و ہواس میں تھے تاہم صدماتی حالت میں تھے ۔ انہیں گھٹنے پر زخم آنے کے باعث فوری طور پر قریبی ہسپتال داخل کروادیا گیا ۔ واضح رہے کہ رچرڈ ہیمنڈ2006 میں بھی ٹاپ گیئر پروگرام کے لئے 463 کلومیٹرز فی گھنٹہ کی رفتار سے گاڑی چلاتے ہوئے حادثہ کا شکار ہوئے تھے اورشدید حادثہ کے باوجود ہلاک ہونے سے بال بال بچ گئے تھے ۔ جبکہ 3 ماہ قبل موٹر سائیکل سے بری طرح گرنے کے باعث بے ہوش ہو گئے تھے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔