روس: راکٹ کے ملبہ کی زد میں آنے سے ا یک شخص ہلاک ، ایک زخمی ہو گیا

12:54 PM, 15 Jun, 2017

آستانہ : روس کی طرف سے خلاءمیں چھوڑے گئے راکٹ کے ملبہ کی زد میں آنے سے قزاخستان کا ایک شخص ہلاک اور دوسرا زخمی ہو گیا ۔ ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق روس نے قزاخستان میں واقع بیکا نور سے خلاءکے لئے ایک راکٹ میں بینالاقوامی خلائی سٹیشن پر رسد کی فراہمی کے لئے جہاز کامیابی سے خلا میں روانہ کردیا تاہم اس کے بعدزمین پر گرنے والے راکٹ کے ملبہ کی زد میں آنے والے قزاخستان کا یاک باشندہ ہلاک ہو گیا جبکہ دوسرا باشندہ زخمی ہو گیا ۔

دریں اثناءروسی خلائی ادارہ راسموس نے راکٹ کے ملبہ سے ایک شخص کی ہلاکت کے واقعہ کی تصدیق کر دی ہے ۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

مزیدخبریں