وزیراعظم کی پیشی، نواز شریف از مائی پرائڈ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

12:46 PM, 15 Jun, 2017

اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف پاناما کیس میں اپنے خاندان کے اثاثوں کی تحقیقات کے لیے سپریم کورٹ کے حکم پر بنائی جانے والی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کے سامنے پیش ہوئے تو ان کے سپورٹر بھی اور ن لیگ کے متوالوں بھی سوشل میڈیا پر سر گرم ہو گئے اور چند لمحے بعد ہی ٹوئٹر پر نواز شریف از مائی پرائڈ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔

ایک صارف نے لکھا کہ بیسٹ آف لک مائی لیڈر اور ایک صارف نے اپنی ٹوئٹ میں کہا قانون کی بالادستی کی خاطر وزیراعظم نواز جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئے۔

نواز شریف نامی ایک اور اکاؤنٹ سے ٹویٹ کیا گیا کہ میرا لیڈر قانون کی بالادستی کے لیے اپنی تین نسلوں کو قانون کے سامنے پیش کر رہا ہے۔

مزیدخبریں