بھارت انتظامیہ نے فائنل میچ میں فتح سمیٹنے والی ٹیم کو ٹرافی کی بجائے گائے انعام میں دےدی

12:44 PM, 15 Jun, 2017

نئی دہلی: بھارتی ریاست گجرات میں کرکٹ ٹورنامنٹ انتظامیہ نے فائنل میچ میں فتح سمیٹنے والی ٹیم کو ٹرافی کی بجائے گائے انعام میں دے دی ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست گجرات کے شہر وڈودرا میں کرکٹ ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم کے کھلاڑیوں کی اس وقت ہوائیاں اڑ گئیں جب انہیں فائنل میچ جیتنے کے بعد ٹرافی کی بجائے گائے کی رسی تھما دی گئی۔

کرکٹ ٹورنامٹ کا انعقاد وڈودرا میں بسنے والی رابڑی برادری کی جانب سے کیا گیا تھا،اس برادری کا پیشہ گلہ بانی ہے اور شہر میں اس کی اکثریت ہے۔ٹورنامنٹ کے منتظم پرکاش رابڑی نے مقامی میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ گائے کو انعامی ٹرافی کے طور پر دینے کا مقصد اس کے تحفظ کی ضرورت کو اجاگر کرنا اور یہ پیغام دینا ہے کہ گائے ہمارے معاشرے کا سب سے اہم حصہ ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

مزیدخبریں