اسلام آباد: وزیر اعظم محمد نواز شریف کے جوڈیشل اکیڈمی پہنچنے کے بعد وزیر اعظم کی صاحبزادہ مریم نواز نے اپنے ٹوئٹس میں کہا کہ آج کے دن تاریخ رقم ہوئی وزیر اعظم جے آئی ٹی میں پیش ہوئے ۔ دوسروں کو بھی خوش آئند مثال کی تقلید کرنی چاہئے۔
The day that creates history & sets a much required & welcome precedent for others to emulate. #NawazSharifIsMyPride pic.twitter.com/9xe26fH5AM
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) June 15, 2017
آج وزیراعظم نواز شریف پاناما کیس میں اپنے خاندان کے اثاثوں کی تحقیقات کے لیے سپریم کورٹ کے حکم پر بنائی جانے والی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کے سامنے پیش ہو گئے ہیں۔ اس سے پہلے ان کے دونوں صاحبزادے بھی پیش ہو چکے ہیں۔
جے آئی ٹی میں پیشی کے موقع پر وزیراعظم کے ہمراہ وزیر اعلیٰ پنجاب، وزیر دفاع اور وزیراعظم کے صاحبزادے حسین نواز بھی موجود تھے لیکن انہیں جوڈیشل اکیڈمی میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی گئی۔
یاد رہے کہ وزیراعظم کو جاری کیے گئے نوٹس کے مطابق انہیں ملزم کی حیثیت سے نہیں بلکہ بطور گواہ طلب کیا گیا ہے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں