واشنگٹن :امریکا کی مختلف ریاستوں میں فائرنگ کے واقعات میں کم ازکم 71افراد ہلاک اوردرجنوںدزخمی ہوگئے۔موصولہ رپورٹوں کے مطابق گزشتہ48گھنٹوں میں فائرنگ کے زیادہ ترواقعات ریاست مشی گن، میری لینڈ اور کنٹکی میں رونما ہوئے جن میں میں کم ازکم 16افراد ہلاک جبکہ رکن کانگریس سمیت55زخمی ہوگئے۔
جبکہ واشنگٹن ڈی سی کے نواح میں فائرنگ کے واقعہ میں کانگریس کے رکن سٹیوسکالس سمیت کم ازکم 3افراد زخمی ہو گئے ہیں۔لوزیانا سے منتخب رپبلکن رکن اسکالس دیگر ارکان کانگریس کے ساتھ واشنگٹن ڈی سی سے متصل ورجینیا کے علاقے الیگزنڈریہ کے ایک میدان میں بیس بال کی پریکٹس کر رہے تھے جب ان پر فائرنگ کر دی گئی۔
ادھر امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ رپبلیکن رکن کانگریس پر فائرنگ کرنیوالا ملزم ہلاک ہوگیا ہے۔کہا جا رہا ہے کہ واقعے میں پولیس کے دو اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں۔۔زخمی ہونے والے پانچ افراد میں سے ایک ہاس آف رپریزینٹیٹو کے سینئر رہنما سٹیو سکلیز، جو کہ شدید زخمی ہوئے ہیں، اور پولیس کے دو اہلکار بھی شامل تھے۔
حملہ آور کی شناخت کر لی گئی ہے اور بتایا گیا ہے کہ جمیز ٹی ہوجکنس امریکی ریاست الینوائے کا رہائشی تھا جسے پولیس نے ایک مقابلے میں ہلاک کر دیا۔صدر ٹرمپ نے اس حملے کی شدید مذمت کی اور کہا کہ یہ 'وحشیانہ حملہ' تھا۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔