آئی سی سی کا سیف الاسلام کی فوری گرفتاری کامطالبہ

12:11 PM, 15 Jun, 2017

کراکس:بین الاقوامی فوجداری عدالت(آئی سی سی )کے مستغیث اعلی نے مطالبہ کیا ہے کہ معمر قذافی کے بیٹے سیف الاسلام کو فوری گرفتار کیا جائے۔

سیف الاسلام کو لیبیا کی ایک ملیشیا نے گزشتہ ہفتے رہا کیا تھا۔فاتو بینسودا کے مطابق دی ہیگ میں قائم بین الاقوامی فوجداری عدالت کی طرف سے سیف الاسلام کے خلاف 2011 میں نکالے گئے وارنٹ گرفتاری کے مطابق لیبیا کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ سیف الاسلام کو فوری طور پر گرفتار کر کے اسے عدالت کے حوالے کرے۔

فاتو بینسودا نے کہا کہ اس بات کو قطع نظر کیا جائے کہ لیبیا میں معافی دئیے جانے کے کیا قوانین موجود ہیں.

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

مزیدخبریں