بھارت کے ایک گاؤں کا نام ’ٹرمپ‘ رکھا جائے گا

بھارت کے ایک گاؤں کا نام ’ٹرمپ‘ رکھا جائے گا

ہے۔ تنظیم کے مطابق یہ اقدام امریکا اور بھارت کے مابین تعلقات کو بہتر بنانے کے لیے اُٹھایا جائے گا۔ ’سلابھ انٹرنیشنل‘ نامی اس غیر سرکاری تنظیم کے بانی بندیشور پاتھک نے بھارت کے ایک گاؤں کو ڈونلد ٹرمپ کا نام دینے کا اعلان واشنگٹن میں ایک تقریب کے دوران کیا۔ اس موقع پر پاتھک نے کہا ہم بھارت کی شمالی ریاست ہریانہ کے اس گاؤں میں کام کر رہے ہیں۔ گاؤں کے تمام گھروں میں ٹوائلٹ ہماری تنظیم کی جانب سے بنوائے گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق سلابھ انٹرنیشنل‘ نامی غیر سرکاری تنظیم کے فیس بک پیج پر لکھا ہے کہ سلابھ انٹرنیشنل کے بانی ڈاکٹر بندیشور پاتھک سستے ٹوائلٹ عوام تک پہنچنانا چاہتے ہیں تاکہ ہاتھ کے ذریعے انسانی فضلے کو اٹھائے جانے کی روایت کو مکمل طور پر ختم کیا جا سکے۔ اس تنظیم کے مطابق 25 سے 500 امریکی ڈالر میں ایک ٹوائلٹ بنایا جا سکتا ہے۔ ٹوائلٹ کی قیمت کا انحصار اس کی طرز تعمیر پر ہے۔

یہ بھارت کا پہلا گاؤں نہیں ہے جسے امریکی صدر کے نام سے منسوب کیا گیا ہے۔ نئی دہلی کے مضافات میں ایک دیہات کا نام سن 1978 میں سابق امریکی صدر جمی کارٹر کے نام پر ’جمی پور‘ رکھا گیا تھا۔ واضح رہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اور امریکی صدر ٹرمپ اس ماہ کے آخر میں واشنگٹن میں ملاقات کریں گے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں