بھارت،آفیسر نے اپنے سرکاری پستول سے خودکشی کرلی

11:56 AM, 15 Jun, 2017

نئی دہلی:بھارتی ریاست تلنگانہ میں پربھاکر ریڈی نامی ایک سب انسپکٹر نے پولیس ہیڈ کوارٹر میں اپنے سرکاری پستول سے گولی مار کر خودکشی کرلی۔مذکورہ واقعہ ریاست تلنگانہ کے ضلع سدی پیٹ کے موضع کوکنور پلی پولیس اسٹیشن میں پیش آیا۔اسی پولیس اسٹیشن میں یہ دوسرا خودکشی کا واقعہ ہے۔ سال2016اگست میں ایس ائی راما کرشنا ریڈی نے بھی سروس ریلولر سے خودکشی کرلی تھی۔

دونوں پربھا کر ریڈی اور راما کرشنا ریڈی دونوں کا تعلق بھی ایک ہی پولیس اسٹیشن سے تھا۔سب انسپکٹر کے خاندانی ذرائع کے بیان کے مطابق اعلی عہدیداروں کی جانب سے پیسے کے لئے دبا خودکشی کی اصل وجہ ہے۔تلنگانہ ڈائریکٹر جنرل آف پولیس نے اس ضمن میں تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے رپورٹ داخل کرنے کی ہدایت دی ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

مزیدخبریں