اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف کے جے آئی ٹی میں اہم پیشی کے لیے پہنچ چکے ہیں تاہم اس سے پہلے وزیرا عظم جب روانہ ہوئے تو ان کے ساتھ کسی طرح کا کوئی پروٹوکول نہیں تھا۔
جبکہ ذرائع کا کہناہے کہ نواز شریف جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے سے پہلے روزے کی حالت میں تھے ۔ اور بڑے ہی پُر اطمینان نظر آرہے تھے ۔
ذرائع کے مطابق جوڈیشل اکیڈمی میں پیشی سے قبل وفاقی وزیر خزانہ اسحٰق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف، سابق وزیر اطلاعات پرویز رشید سمیت دیگر وزراء اور پارٹی رہنماؤں نے وزیراعظم ہاؤس میں نواز شریف سے ملاقات کی۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔