اسلام آباد:وزیر اعظم نوازشریف آج جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے والے ہیں ۔جے آئی ٹی میں پیشی سے پہلے متعددسڑکیں بند کر دی گئی ہیں ۔شہریوں کو متبادل راستے اختیار کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں ۔تاہم ماہرین کے مطابق وزیراعظم سے چھ رکنی ٹیم بند کمرےمیں ممکنہ طور پر کون سے سوالات پوچھ سکتی ہے؟
گلف اسٹیل مل کا قیام کیسے عمل میں آیا؟ گلف اسٹیل کو فروخت کیسے کیا گیا ؟ بیچنے کی وجہ کیا تھی؟ گلف اسٹیل مل کے ذمے واجب الادا قرض کا کیا بنا؟ اور اس کا پیسہ جدہ ، قطر اور برطانیہ کیسے پہنچا؟ ہل میٹل کمپنی کیسے وجود میں آئی ؟
فیڈرل جوڈیشل کمپلیکس میں ہونے والے بندہ کمرہ اجلاس میں چھ رکنی مشترکا تحقیقاتی ٹیم وزیراعظم سے یہ اور اس طرح کے دیگر اہم سوالات پوچھے گی۔
وزیراعظم سے یہ بھی پوچھا جائےگا کہ نوے کی دہائی میں نوعمر حسین اور حسن نواز کے پاس برطانیہ میں فلیٹس خریدنے کے کیا وسائل تھے؟ اگر فلیٹس خریدےگئےتوان کی خریداری کیسے عمل میں آئی؟ قطری خط حقیقت ہے یا افسانہ ؟ حسن نواز کے پاس فلیگ شپ کمپنی اور لندن میں کاروبار کے لیے پیسہ کہاں سے آیا؟
حسین نواز کی طرف سے انہیں یعنی وزیراعظم کو کم و بیش 510ملین روپے تحفے میں ملے، اس کا ذریعہ آمدن اور وجوہات کیا تھیں؟ یاد رہے کہ وزیراعظم کو 8 جون کو جاری سمن میں جے آئی ٹی کے سامنے تمام متعلقہ دستاویزات لے کر پیش ہونے کی درخواست کی گئی تھی۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔