بانی پی ٹی آئی کا 10 دن کا جسمانی ریمانڈ  منظور

11:01 PM, 15 Jul, 2024

نیوویب ڈیسک

لاہور: بانی پی ٹی آئی کا 10 دن کا جسمانی ریمانڈ  منظور کرلیاگیا۔ بانی پی ٹی آئی کا   نو مئی کے  12  مقدمات میں  جسمانی ریمانڈ دیاگیا۔

  انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج خالد  ارشد نے محفوظ فیصلہ سنادیا۔ بانی پی ٹی آئی  پر تھانہ سرور روڈ میں پانچ مقدمات  میں جسمانی ریمانڈ دیاگیا ہے۔  

تھانہ گلبرگ کے تین مقدمات میں  جسمانی ریمانڈ دیاگیا ہے۔  تھانہ ریس کورس، شادمان ، مغلپورہ  اور تھانہ ماڈل ٹائون  کےایک ایک  مقدمے میں جسمانی ریمانڈ دیاگیا ہے۔ 

مزیدخبریں