42 خواتین کا قاتل   سیریل کلر گرفتار

  42 خواتین کا قاتل   سیریل کلر گرفتار

نیروبی:  42 خواتین کا قاتل   سیریل کلر گرفتار کرلیاگیا۔ کینیا کی پولیس نے خواتین کو قتل کرنے والے سیریل کلر کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
پولیس کے مطابق دارالحکومت نیروبی کی ایک ڈمپنگ سائٹ سے لاشیں ملنے کے بعد سیریل کلر کو گرفتار کیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق 33 سالہ جومایسی خلیسیا نے 2022 سے اب تک اپنی بیوی سمیت 42 خواتین کو قتل کرنے کا اعتراف کیا ہے


پولیس کا کہنا ہے کہ مشتبہ شخص ان 9 خواتین کے بہیمانہ قتل میں ملوث ہے جن کی مسخ شدہ لاشیں ڈمپنگ سائٹ سے ملی تھیں۔پولیس کے مطابق مشتبہ شخص کے گھر سے اہم شواہد ملے ہیں جن میں10 موبائل فون، 1 لیپ ٹاپ، چادر، شناختی کارڈ اور خواتین کے کپڑے شامل ہیں۔

مصنف کے بارے میں