ملک کو سیاسی بحران سے نکالنے کا واحد حل شفاف اور غیرجانبدارانہ انتخابات ہیں:مولانا فضل الرحمان

  ملک کو سیاسی بحران سے نکالنے کا واحد حل شفاف اور غیرجانبدارانہ انتخابات ہیں:مولانا فضل الرحمان

 پشاور: جمیعت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان  کاکہنا ہے کہ  ملک کو سیاسی بحران سے نکالنے کا واحد حل شفاف اور غیرجانبدارانہ انتخابات ہیں۔جے یو آئی کے سربراہ نے اپنے حالیہ بیان میں کہا کہ   ملک کو سیاسی بحران سے نکالنے کا واحد حل شفاف اور غیرجانبدارانہ انتخابات ہیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ  سیاسی قوتوں کے خلاف طاقت کا استعمال مسائل کا حل نہیں بلکہ اس سے سیاسی انتشار مزید بڑھے گا، تمام ادارے آئین کے مطابق طے شدہ دائرہ کار میں سمٹ جائیں تو ملک سنبھل سکتا ہے۔

ان کامزید کہنا تھا کہ  بہتر ہے کہ طاقتور حلقے جتنا جلد اس حقیقت کو سمجھ جائیں، ملک اور خود ان کے لئے اتنا بہتر ہو گا، بصورت دیگر بگاڑ بڑھے گا۔


انہوں نے مزید کہا کہ سارے مسائل کا حل ملک میں از سر نو شفاف انتخابات کرانے میں مضمر ہے۔

مصنف کے بارے میں