کراچی: رہنما پیپلز پارٹی خورشید شاہ کاکہنا ہے کہ پی ٹی آئی پر پابندی کے فیصلے پر پیپلزپارٹی کو اعتماد میں نہیں لیاگیا ہے۔ خورشید شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ کہ پی ٹی آئی پر پابندی کے فیصلے پر پیپلزپارٹی کو اعتماد میں نہیں لیاگیا ہے۔
انہوں نے مزید کہاکہ ہم نے بھی یہ بات سنی ہے ، اب یہ عدالتوں کے فیصلے ہیں دیکھیں عدالت کیا فیصلہ کرتی ہے۔
ان کامزید کہنا تھاکہ ہمیں سیاست کرنی چاہئے ان چیزوں سے مسئلے حل نہیں ہوں گے۔جو ملک کے حالات چل رہے ہیں سب کو مل کر بیٹھنا چاہئے۔
میں پیپلز پارٹی میں ہوں اور پیپلزپارٹی کی پالیسی کے ساتھ کھڑا ہوں۔پیپلز پارٹی کی رائے میری رائے ہے، میری ذاتی رائے کوئی نہیں ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کی پالیسی آجائے تو میں پھر وہی بات کرسکوں گا۔ پارٹی کی طرف سے ابھی کوئی ڈائریکشن نہیں ہے۔