نواز شریف سے   وزیر اعظم شہباز شریف کی  ملاقات،  تحریک انصاف پر پابندی سمیت    اہم معاملات پر مشاورت، وفاقی کابینہ اور پارلیمنٹ کے اجلاس بلانے پر اتفاق

نواز شریف سے   وزیر اعظم شہباز شریف کی  ملاقات،  تحریک انصاف پر پابندی سمیت    اہم معاملات پر مشاورت، وفاقی کابینہ اور پارلیمنٹ کے اجلاس بلانے پر اتفاق

اسلام آباد: صدر ن لیگ نواز شریف سے   وزیر اعظم شہباز شریف کی تین روز میں تیسری ملاقات ہوئی ہے۔ ذرائع کاکہنا ہےکہ  صدر ن لیگ نواز شریف سے وزیر اعظم شہبا زشریف کی تین روز میں تیسری اہم ملاقات ہوئی ہے اور اس میں اہم فیصلوں پرمشاورت ہوئی ہے۔ چھانگلہ گلی رہائش  گاہ پر ہونے والی   مشاورت میں  وزیر اعلی پنجاب  مریم نواز بھی  تھی۔


ذرائع کے مطابق   اس ملاقات میں  تحریک انصاف پر پابندی  اور دیگر اقدامات پر  عمل درآمد  کی حکمت عملی پر مشاورت ہوئی۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ   نواز شریف  نے شہباز شریف کو  تمام قانونی، آئینی ، سیاسی آپشن  استعمال کرنے کامشورہ دیا ہے۔  

وزیر اعظم نے نواز شریف کو آصف زرداری    ، دیگر اتحادیوں  سے رابطوں  ، مشاورت سے آگاہ کیا۔ محرم الحرام کے بعد وفاقی کابینہ اور پارلیمنٹ کے اجلاس بلانے پر اتفاق  ہوا ہے ۔تمام فیصلوں سے پارٹی کی سینئر قیادت کو آگاہ  کیاگیا۔ 


ذرائع کاکہنا ہےکہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے   اس اہم ملاقات میں پنجاب کابینہ میں توسیع اور  رد وبدل کے  حوالے سے بھی مشاورت ہوئی ۔

مصنف کے بارے میں