دھوکے بازسرگرم ! کرپٹو کرنسی چرانے کے لیے سکیمرز نے اے آئی ٹیکنالوجی  کا استعمال شروع کردیا

دھوکے بازسرگرم ! کرپٹو کرنسی چرانے کے لیے سکیمرز نے اے آئی ٹیکنالوجی  کا استعمال شروع کردیا

دبئی: دھوکہ بازوں سے  خبردار ہوشیار، کرپٹو کرنسی چرانے کے لیے سکیمرز نے اے آئی ٹیکنالوجی  کا استعمال شروع کردیا۔
 عالمی بلاک چین اینالیٹکس پلیٹ فارم ایلپٹک   کی  تازہ ترین رپورٹ کے مطابق  کرپٹو کرنسی کو چرانے کے لیے سکیمرز دنیا بھر میں سرگرم ہیں لیکن اب  سکیمرز نے آئی ٹی کے میدان میں پیش رفت کو دیکھتے ہوئے  کرپٹو کرنسی چرانے کے لیے  اے آئی  ٹیکنالوجی استعمال کرنا شروع کردی ہے۔

 آئی ٹی ماہرین کاکہنا ہے کہ اس ٹیکنالوجی کی مدد سے سکیمرز اپنا کام آسانی سے کرلیتے ہیں ان کو کرپٹو کرنسی کو چرانے میں  کسی رکاوٹ کا سامنا نہیں  کرنا پڑتا۔

سکیمرز  ٹرینڈنگ ٹیکنالوجی کا استعمال کرتےہوئے  کرپٹو کرنسی کو چراتے ہیں ۔ آئی ٹی ماہرین نے لوگوں کو تنبیہ کی ہے کہ  سکیمرز سے ہوشیار رہیں تاکہ کسی بھی قسم کے مالی نقصان سے بچا جاسکے۔

مصنف کے بارے میں