عدالت نے صنم جاوید کو گھر جانے کی اجازت دیدی

06:02 PM, 15 Jul, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد :عدالت نے صنم جاوید کو گھر جانے کی اجازت دیدی۔ اسلام آباد  ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کو گھر جانے کی اجازت دے دی۔ عدالت نے  صنم جاوید کو جمعرات تک گرفتار کرنے سے روکتے ہوئے انہیں گھر جانے کی اجازت دے دی ۔ 

اس سے قبل اسلام آباد ہائیکورٹ نے  پی ٹی آئی کی رہنما صنم جاوید کو اسلام آباد سے باہر لے جانے سے روکتے ہوئے ساڑھے 5 بجے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا تھا جبکہ عدالت نے آئی جی اسلام آباد اور ڈی جی ایف آئی اے کو بھی طلب کیاتھا۔


ساڑھے پانچ بجے صنم جاوید کواسلام اباد ہائیکورٹ پہنچایا گیا جب کہ آئی جی اسلام آباد پولیس اور ڈی جی ایف آئی اے بھی عدالت پہنچے۔ اس کے علاوہ اسد قیصر، حبا فواد اور صنم جاوید کے وکیل بھی عدالت میں موجود تھے۔ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نے عدالت کو بتایا کہ بلوچستان پولیس نے صنم جاوید کے راہداری ریمانڈ کی استدعا کی ہے۔


عدالت نے جمعرات تک گرفتاری سے روکنے کے ساتھ صنم جاوید کیخلاف ایک سال کا ریکارڈ پیش کرنے کا حکم بھی دیا۔

مزیدخبریں