پی ٹی آئی پرپابندی لگانےکےفیصلے پراسدقیصرکاعدم اعتمادلانےکااعلان: حکومت کاڈٹ کرمقابلہ کریں گے،پی ٹی آئی رہنما

05:00 PM, 15 Jul, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آ باد:پی ٹی آئی پرپابندی لگانےکےفیصلے پراسدقیصر نے عدم اعتمادلانےکااعلا ن کیا ہے۔ 

پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر   کا پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کےفیصلے پر کہنا ہے کہ   تحریک عدم اعتمادلاکرحکومت کاڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔ان کاکہنا تھا کہ ا ب تو مخصوص نشستیں مل گئی ہیں، تحریکِ عدم اعتماد لانے پرمشاورت کریں گے

اسد قیصر نے اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کو جوکرنا ہے کرے، انہوں نے ہمارے خلاف کونسا حربہ

استعمال نہیں کیا۔ یہ شکست کھا چکے، ذہنی طور پر شکست خوردہ ہیں،  خواتین کو گرفتار کرنا زیادتی ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ صنم جاوید کی گرفتاری کا معاملہ ہمارے سامنے ہے، ہم مقابلہ کریں گے۔

اس بارے میں  شبلی فراز  نے کہا کہ  ن لیگ کا ہر حربہ ناکام ہوچکا   ہے   پی ٹی آئی پر پابندی لگاکر بھی دیکھ لیں ۔انہوں نے کہا کہ ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت پی ٹی آئی کو روکنے کا کوئی اور طریقہ کامیاب نہ ہوا۔ یہ پاکستان تحریک انصاف پر پابندی لگا کر بھی دیکھ لیں۔

شبلی فراز کا کہنا تھا کہ منفی سوچ والی یہ خود کو جمہوری پارٹیاں کہتی ہیں، پیپلز پارٹی کے لیے وقت ہے کہ وہ خود کو بھٹو کی پارٹی ثابت کرے۔انہوں نے کہا کہ یہ ملک کو مزید انتشار کی جانب لے کر جانے کی کوشش کر رہے ہیں، ایسا کوئی بھی فیصلہ ایک دم سیاسی عدم استحکام پیدا کرے گا۔

مزیدخبریں