9 مئی کے مختلف مقدمات ، بانی پی ٹی آئی  کا جسمانی ریمانڈ حاصل کرنے کا فیصلہ

 9 مئی کے مختلف مقدمات ، بانی پی ٹی آئی  کا جسمانی ریمانڈ حاصل کرنے کا فیصلہ

لاہور: 9 مئی کے مختلف مقدمات  میں  پولیس   نے  بانی پی ٹی آئی  کا جسمانی ریمانڈ حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔  بانی پی ٹی آئی کے خلاف سانحہ نو مئی کے مقدمات میں بڑی پیشرفت ہوئی ہے۔ 

 پولیس نے 9 مئی کے تینوں مقدمات میں جسمانی ریمانڈ لینے کی درخواست تیار کر لی ہے، پولیس نے 30 روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کرنے کی درخواست تیار کی ہے۔

مزید برآں تفتیشی افسر جسمانی ریمانڈ کی درخواست لے کر انسداد دہشت گردی لاہور عدالت پہنچ گئے ہیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز لاہور پولیس نے بانی پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کی جناح ہاؤس سمیت 12 مقدمات میں گرفتاری ڈال دی تھی۔

مصنف کے بارے میں