حکومت بانی پی ٹی آئی  کی غلطیاں دہرا رہی ہے، اگرآرٹیکل 6 لگا توبہت سے لوگ زد میں آئیں گے وہ لوگ بھی جو حکومت میں ہیں: شاہد خاقان عباسی 

04:34 PM, 15 Jul, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: عوام پاکستان پارٹی   کے کنوینیئر شاہد خاقان عباسی  کاکہنا ہےکہ حکومت بانی پی ٹی آئی  کی غلطیاں دہرا رہی ہے، حکومت کو آرٹیکل 6 لگانے کا بہت شوق ہے، اگرایسا ہوا تو بہت سے لوگ زد میں آئیں گے وہ لوگ بھی جو حکومت میں ہیں۔

شاہد خاقان عباسی نے  پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ  حکومت بانی پی ٹی آئی  کی غلطیاں دہرا رہی ہے، حکومت کو آرٹیکل 6 لگانے کا بہت شوق ہے، اگرایسا ہوا کہ تو بہت سے لوگ زد میں آئیں گے وہ لوگ بھی جو حکومت میں ہیں۔
  شاہد خاقان عباسی   نے کہا کہ  آرٹیکل6کے تحت کارروائی  آسان نہیں ہوگی ۔انہوں نے کہاکہ  فون ریکارڈ نگ کی اجازت کافیصلہ غیر دانشمندانہ  ہے۔

عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی  نے   پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کے حکومتی فیصلے کی مخالفت کرتے ہوئے کہاکہ     پی ٹی آئی پر پابندی  کافیصلہ غیر جمہوری ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ  پابندیاں لگانے سے پارٹیوں کوختم نہیں کیاجاسکتا، یہ وقت  توڑنے نہیں جوڑنے کاہے۔

ان کاکہنا تھا کہ آج  اپنی جماعت کے پلیٹ فارم سے پہلی پریس کانفرنس کررہا ہوں، آئین کا آرٹیکل 14 پرائیویسی کا حق دیتا ہے، آرٹیکل 19 آزادی رائے کا حق دیتا ہے اور آئین کے تحت ہی ان پر قدغن لگائی جاتی ہے، لیکن قدغن کو خرابی میں تبدیل ہونے سے بچانے کے لیے سیف گارڈز بھی لگانے پڑتے ہیں۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ پی ٹی آئی کی خیبرپختونخوا میں حکومت ہے کیا وہاں گورنر راج لگائیں گے؟۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک میں پارلیمان گالم گلوچ کا پلیٹ فارم بن گیا ہے، ملک میں نظام صرف آئین کےمطابق ہوناچاہیے۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ہم نے جمہوری اور پارلیمانی قدروں کا احترام نہیں کیا، پابندی کا مقصد ہوناچاہیے، خرابیاں نہیں ہونی چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ کوئی بھی قانون آئین سےمتصادم نہیں ہوسکتا، ہمیں ملک میں پارلیمانی و جمہوری قدریں لاناہوں گی، پارلیمان اکیلے نہیں چل سکتا، اپوزیشن پارلیمان کا حسن ہوتا ہے۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ حکومت پی ٹی آئی پر پابندی لگا رہی ہے، بانی سمیت سب کو جیل میں ڈال دیں گے، یہ کون سی سیاست ہے؟ کیا جیل میں ڈالنے سےمعاملات درست ہوجائیں گے۔

مزیدخبریں