حکومت کا عارف علوی، عمران خان اور قاسم سوری کیخلاف آرٹیکل 6 کی کارروائی کا اعلان

02:08 PM, 15 Jul, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد:  حکومت نے عارف علوی، عمران خان اور قاسم سوری کیخلاف آرٹیکل 6 کی کارروائی کا اعلان کر دیا۔

تینوں کیخلاف ریفرنس کابینہ کی منظوری کےبعدسپریم کورٹ میں چلےگا۔حکومت آرٹیکل 17کے تحت معاملہ سپریم کورٹ بھجوائے گی۔وزیراطلاعات عطاتارڑکہتےہیں،پاسپورٹ،شاختی کارڈبھی بلاک کیےجاسکتےہیں۔

حکومت نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف نظر ثانی اپیل دائر کرنے کا اعلان کر دیا۔ فیصلے میں قانونی سقم ہیں جس کی وجہ سےنظرثانی دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ میڈیا کانفرنس کرتے ہوئے کہا  کہ پاکستان اور پی ٹی آئی ایک ساتھ نہیں چل سکتے، بہت ہو چکا اب کہوں گا نو مور۔چند روز سے ملک میں ہیجانی کیفیت پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، تاثر دیا جارہا ہے یہ جو بھی کرلیں انہیں کوئی ہاتھ نہیں لگا سکتا۔

 عطا تارڑ  نے کہا کہ فارن فنڈنگ، سائفر، آئی ایم ایف کو خط پی ٹی آئی کے جرائم میں شامل ہیں، تمام شواہد کو مدنظر رکھ کر کیس دائر کریں گے۔ 

حکومت کا سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف بھی نظر ثانی اپیل دائر کرنے کا اعلان بھی کر دیا۔عطا تارڑ نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر تاثر ہے کہ بن مانگے ریلیف دیا گیا ہے، ٹریلر چل رہاہے آپ سیاہ کریں سفید کریں آپ کوکوئی پوچھنے والا نہیں۔

مزیدخبریں