شیر افضل مروت کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

01:06 PM, 15 Jul, 2024

نیوویب ڈیسک

راولپنڈی: راولپنڈی کی مقامی عدالت نے سابق پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔

راولپنڈی  کےسول   جج ڈاکٹر محمد ممتاز ہنجرا نے شیر افضل مروت کی عدالت عدم حاضری پر ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔عدالتی حکم کے مطابق شیر افضل مروت یا انکی کونسل عدالت حاضر نہ ہوئی جس کے باعث ان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے۔

واضح رہے کہ شیر افضل مروت کیخلاف تھانہ نصیر آباد میں آر ڈی اے حکام نے مقدمہ کرا رکھا ہے۔

مزیدخبریں