آئی ایم ایف معاہدےکے بعد سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا سلسلہ، 81 ہزار پوائنٹس کی حد عبور

12:34 PM, 15 Jul, 2024

نیوویب ڈیسک

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچنج میں ہفتے کے پہلے دن  زبردست تیزی دیکھنے کو ملی، انڈیکس میں 1280پوائنٹس کے اضافے کے بعد 100 انڈیکس 81 ہزار380پر موجود ہے۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کے آغاز پر ہی سٹاک مارکیٹ کے 100 انڈیکس میں 1280 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس 81 ہزار 380 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز کاروبار کا اختتام مثبت زون میں ہوا تھا جس کے باعث سٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس 79 ہزار 944 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

یاد رہے کہ دو روز قبل پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سٹاف لیول معاہد طے پایا تھا جس کے مطابق آئی ایم ایف پاکستان کو 37 ماہ کے دوران 7 ارب ڈالر قرض فراہم کرے گا، پاکستان کو قرض فراہمی کی حتمی منظوری آئی ایم ایف کا ایگزیکٹو بورڈ دے گا۔

مزیدخبریں