پی ٹی آئی کی اعلیٰ قیادت نے تاحال پارٹی وابستگی کے بیان حلفی جمع نہیں کرائے

 پی ٹی آئی کی اعلیٰ قیادت نے تاحال پارٹی وابستگی کے بیان حلفی جمع نہیں کرائے

اسلام آباد: پی ٹی آئی ارکان کی جانب سے پارٹی وابستگی کے حلف نامے جمع کرانے کا  سلسلہ شروع ہو گیا۔ابتک 35 ارکان قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی سے وابستگی کے حلف نامے جمع کرادئیے ہیں۔ تاہم  وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور ، بیرسٹر گوہر،عمر ایوب اور علی اصغر نے تاحال وابستگی سرٹیفکیٹ جمع نہیں کرائے۔ 

ذرائع پی ٹی آئی  کا کہنا ہے کہ سندھ کے 9 ایم پی ایز نے بھی وابستگی سرٹیفکیٹ پارٹی کو جمع کرادیا ہے۔  پنجاب سے 100سےزائد ارکان نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرلی اور سرٹیفکیٹ بھی جمع کرادیے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور آزاد جیتے اسلیےسرٹیفکیٹ کے معاملے پر شش وپنج کا شکار ہیں۔ اسی طرح بیرسٹر گوہر،عمر ایوب اور علی اصغر نے تاحال وابستگی سرٹیفکیٹ جمع نہیں کرائے۔ 

ذرائع پی ٹی آئی  کے مطابق پی ٹی آئی قیادت کی پارٹی وابستگی سرٹیفکیٹ سے متعلق مشاورت کا عمل ابھی جاری ہے۔ 

مصنف کے بارے میں