اسلام آباد: پی ٹی آئی کی ریاست مخالف سرگرمیوں کی بنا پر حکومت تحریک انصاف پر پابندی لگانےکیلئے کیس لانے کا اعلان کر دیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت پی ٹی آئی پر ریاست مخالف سرگرمیوں کی بنا پر پابندی لگانے پر غور کر رہی ہے۔سائفر کیس،آئی ایم ایف کو پاکستان مخالف خط لکھنے پر پابندی لگ سکتی ہے، 9مئی کو افواج پر حملہ، ریاستی اداروں کیخلاف زہریلا پراپیگنڈا کرنے سے پابندی لگ سکتی ہے۔پی ٹی آئی پر غیر ملکی فنڈنگ جیسے سنگین الزامات بھی ہیں۔
اس حوالے سے وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ میڈیا کانفرنس کرتے ہوئے کہ رہے تھے کہ پاکستان اور پی ٹی آئی ایک ساتھ نہیں چل سکتے، بہت ہو چکا اب کہوں گا نو مور۔چند روز سے ملک میں ہیجانی کیفیت پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، تاثر دیا جارہا ہے یہ جو بھی کرلیں انہیں کوئی ہاتھ نہیں لگا سکتا۔
عطا تارڑ نے کہا کہ فارن فنڈنگ، سائفر، آئی ایم ایف کو خط پی ٹی آئی کے جرائم میں شامل ہیں، تمام شواہد کو مدنظر رکھ کر کیس دائر کریں گے۔
حکومت کا سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف بھی نظر ثانی اپیل دائر کرنے کا اعلان بھی کر دیا۔عطا تارڑ نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر تاثر ہے کہ بن مانگے ریلیف دیا گیا ہے، ٹریلر چل رہاہے آپ سیاہ کریں سفید کریں آپ کوکوئی پوچھنے والا نہیں۔
مزید براں حکومت نے عارف علوی، عمران خان اور قاسم سوری کیخلاف ریفرنس کا فیصلہ، آرٹیکل 6 کی کارروائی کا اعلان بھی کر دیا۔