نیب ٹیم کی اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی سے پونے 3 گھنٹے تک تفتیش

05:08 PM, 15 Jul, 2024

نیوویب ڈیسک

راولپنڈی: نیب ٹیم نے بانی پی ٹی آئی بشریٰ بی بی سے پونے 3 گھنٹے تک تفتیش کے بعد اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہوگئی۔  تفتیش میں جیولری سیٹ کے حوالے سے مخلتف سوالات پوچھے گئے ۔

یاد رہے کہ نیب ٹیم نے ملزمان کو 2 دن قبل اڈیالہ جیل میں گرفتار کرکے ان کا 8 روزہ ریمانڈ حاصل کیا تھا۔ 

ذرائع کے مطابق نیب تفتیشی ٹیم اڈیالہ جیل پہنچی اور بانی پی ٹی ائی، بشری بی بی سے توشہ خانہ کے 2 ریفرنس میں تفتیش کی۔ اڈیالہ جیل پہنچنے والی ٹیم کی سربراہی اسسٹنٹ ڈائریکٹر مستنصر امام شاہ نے کی۔ نیب تفتیشی ٹیم گیٹ نمبر 5 سے اڈیالہ جیل کے اندر روانہ  ہو ئی۔

مزیدخبریں