بنوں، شدت پسندوں کی کینٹ میں داخلے کی کوشش ناکام 3ایف سی اہلکار شہید ، 53افراد زخمی

11:00 AM, 15 Jul, 2024

نیوویب ڈیسک

بنوں:سکیورٹی فورسز نے شدت پسندوں کی کینٹ میں داخلے کی کوشش ناکام بنادی، فورسز کی کارروائی میں تمام حملہ آور مارے گئے، 3ایف سی اہلکار شہید جبکہ ایک آفیسر سمیت 53افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق شدت کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 3ایف سی اہلکار شہید جبکہ ایک آفیسر سمیت 53افراد زخمی ہوگئے ہیں،علاقے میں کلیئرنگ آپریشن جاری ہے۔

 شدت پسندوں نے آج علی الصبح کوہاٹی گیٹ کے قریب بارودی مواد سے بڑی گاڑی کینٹ کی دیوار سے ٹکرا کرکینٹ میں داخلے کی کوشش کی ،فورسز کی بروقت کارروائی سے شدت پسند ایک کونے میں محصور ہوگئے، دھماکوں سے2خواتین اور 3بچوں سمیت 9شہری بھی زخمی ہوگئے۔

دھماکوں کے بعد مختلف مقامات سے دھویں کے بادل اٹھتے دکھائی دے رہے ہیں جبکہ قریبی دکانوں کے شٹرز اور عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے،  دھماکوں کے علاقے میں فائرنگ کی آواز یں بھی سنائی دی جبکہ پولیس اور فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے۔


بنوں کینٹ میں کوہاٹی گیٹ کی دیوار کے نزدیک دھماکے سے خواتین اور بچوں سمیت 8 افراد زخمی ہوگئے۔ بنوں کینٹ کوہاٹی گیٹ پر دہشت گردوں نے بارودی مواد سے بھری گاڑی کا دھماکہ کیا۔ دھماکے سے قریبی   گھروں کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔

مزیدخبریں