اسلام آباد پولیس نے صنم جاوید کو بلوچستان پولیس کے حوالے کر دیا

اسلام آباد پولیس نے صنم جاوید کو بلوچستان پولیس کے حوالے کر دیا

اسلام آباد: اسلام آباد پولیس نے صنم جاوید کو بلوچستان پولیس کے حوالے کر دیا۔

 ذرائع کے مطابق تھوڑی دیر میں صنم جاوید کو جی الیون کچہری پیش کیا جائے گا، کچہری سے بلوچستان پولیس صنم جاوید کا رایداری ریمانڈ لے گی، راہداری ریمانڈ کے بعد صنم جاوید کو بلوچستان منتقل کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ اسلام آباد میں صنم جاوید کی گرفتاری  پر اسلام آباد پولیس حکام کا کہنا ہے کہ صنم جاوید اسلام آباد کسی مقدمے میں مطلوب نہیں ہیں  ۔صنم جاوید صوبہ بلوچستان کے ایک مقدمے میں مطلوب تھی ۔صنم جاوید کی گرفتاری کے لئے اسلام آباد پولیس نے بلوچستان پولیس کی معاونت کی تھی۔

دوسری جانب اسلام آباد ہائی کورٹ میں صنم جاوید کی بازیابی کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ صنم جاوید کے والد اقبال نے درخواست دائر کردی۔ درخواست میں وفاقی حکومت، ایف آئی اے، آئی جی اسلام آباد و دیگر فریق بنایا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  اسلام آباد کی عدالت نے صنم جاوید کو ایف آئی اے کے مقدمے سے بری کر کے رہا کیا جس کے بعد ایک بار پھر اسلام آباد پولیس نے ان کو گرفتار کیا تھا۔

خیال رہے کہ 10 مئی 2023 کو گرفتار ہونے والی صنم جاوید کو 14 ماہ 4 دن قید رہنے کے بعد آزادی ملی تھی۔

مصنف کے بارے میں