وزیر اعظم سے آصف زرداری کی اہم ملاقات ، نگران وزیر اعظم کا نام مشترکہ طورپر پیش کرنے پر اتفاق

وزیر اعظم سے آصف زرداری کی اہم ملاقات ، نگران وزیر اعظم کا نام مشترکہ طورپر پیش کرنے پر اتفاق

لاہور : وزیراعظم شہباز شریف  سے  سابق صدر آصف علی زرداری نے ملاقات کی ہے۔ دونوں رہنماؤں نے  ملکی سیاسی صورتحال اور آئی ایم ایف سے مذاکرات سمیت معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ 

ماڈل ٹاؤن  لاہور میں ہونے والی ملاقات میں آصف علی زرداری  نے کہا کہ حکومت نے جس دانشمندی سے معاشی حالات کا مقابلہ کیا وہ قابل دید ہے ۔ چیئرمین تحریک انصاف کی گزشتہ چار سال کی ناکامی کا سامنا پاکستان کو کرنا پڑ ا ۔ ہم پہلے ہی کہتے تھے کہ یہ کھلاڑی نہیں اناڑی ہے،جہ ملک نہیں چلا سکتا ۔ 

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ اتحادیوں کی مشاورت سے ملک کو معاشی دلدل سے نکالنے میں کامیاب ہوئے  ۔ وزیراعظم نے سابق صدر سے نگران سیٹ کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی ۔ صاف شفاف الیکشن کے انعقاد بارے بھی تبادلہ خیال ہوا ۔ 

دونوں رہنماؤں کے درمیان نگران سیٹ اپ کے بارے میں  اتحادیوں سے مشاورت کے بعد مشترکہ طور پر وزیراعظم کا نام پیش کرنے پر بات چیت ہوئی۔ ملاقات میں وزیراعظم نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی کارکردگی کی تعریف کی۔

مصنف کے بارے میں