واشنگٹن : وینزویلا ، لبنان ، شام ، ارجنٹائن ، ترکیہ اور مصر کے بعد پاکستان دنیا کا ساتواں مہنگا ترین ملک بن گیا ہے۔
ورلڈ آف سٹیٹکس(World of Statistics) کی جانب سے کئے گئے ٹویٹ کے مطابق سال2023 کے جولائی کے مہینے میں ریکارڈ کی گئی مہنگائی کی شرح میں پاکستان ساتویں نمبر پر آتا ہے۔
Inflation rate:
Venezuela: 404%
Lebanon: 260%
Syria: 139%
Argentina: 116%
Türkiye: 38.21%Egypt: 35.7%
— World of Statistics (@stats_feed) July 14, 2023
Pakistan: 29.4%
Nigeria: 22.41%
Hungary: 20.1%
Kazakhstan: 14.6%
Ukraine: 12.8%
Poland: 11.5%
Czechia: 9.7%
Bangladesh: 9.7%
????????…
جاری کردہ لسٹ کے مطابق تقریبا 4 مماک میں مہنگائی کی شرحسو گنا سے بھی زیادہ ہے، جس میں وینزویلا 404٪ مہنگائی کی شرح کے ساتھ سر فہرست ہے۔جبکہ و ینزویلامیں مہنگائی کی وجہ نوٹ چھاپنے میں اضافہ اور دیگر اخراجات بتایا جاتا ہے۔
لبنان 260٪ مہنگائی کی شرح کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے جہاں مہنگائی کی وجہ نوٹ چھاپنے سے کرنسی کی قدر میں کمی اور افراط زر میں اضافہ بتایا جاتا ہے۔
شام 139٪ فیصد مہنگائی کی ساتھ تیسرےنمبر پر ہے ، جنگ زدہ شام کی مہنگائی خوراک اور ایندھن کی مسلسل قلت اور سبسڈی میں مزید کٹوتیوں کی وجہ سے ہے۔
اسی طرح ارجنٹائن چوتھ نمبر آتا ہے جہاں سود کی بڑھتی ہوئی شرح اور رقم کی فراہمی میں تیزی سے اضافہ مہنگائی کی ایک بہت بڑی وجہ ہے۔
جبکہ ترکی38.21% شرح کے ساتھ پانچویں نمبر پر مصر 35.7% کی شرح کے ساتھ چھٹے نمبر پر پاکستان 29.4% کے ساتھ ساتویں نمبر پر ،نائیجیریا 22.41% کے ساتھ آٹھویں نمبر پر، ہنگری 20.1% کے ساتھ نویں اور قازقستان 14.6% شرھ کے ساتھ دسویں نمبر آتا ہے۔
دوسری جانب چین میں مہنگائی کی شرح 0 ٪ ہے اور افغانستان میں مہنگائی کی شرح منفی ایک فیصد رہی ۔