اگلے پانچ سال کے لیے وزیر اعظم بلاول بھٹو زرداری ہیں: وزیرا علیٰ سندھ 

03:00 PM, 15 Jul, 2023

نیوویب ڈیسک

کراچی : وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ایک مرتبہ پھر کہا ہے کہ بلاول صاحب آپ 4 ماہ میں (نومبر میں) وزیراعظم بن رہے ہیں، دھرتی پر لیڈر بہت پیدا ہوتے ہیں ویژنری بہت کم ہوتے ہیں۔

دھابیجی اسپیشل اکنامک زون کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ کراچی سمیت پورے سندھ میں ترقی ہورہی ہے، ترقی کرتے کراچی کے خلاف سازش ہورہی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے  کہا کہ بلاول بھٹو میئر کراچی لائے، ترقی سے کوئی نہیں روک سکتا، کراچی ترقی کرے گا کسی آرٹیکل سےفرق نہیں پڑے گا۔ ذوالفقار علی بھٹو نے چین کے ساتھ تعلقات بڑھائے تھے، سی پیک کا آئیڈیا آصف زرداری کا تھا۔

انہوں نے کہا کہ سی پیک کامقصد صرف سڑکیں بنانا نہیں تھا، اس منصوبے میں صرف سڑکوں اور پاورسیکٹر میں سرمایہ کاری نہیں تھی بلکہ سی پیک میں انڈسٹریز بھی ہیں جس سے روزگار ملے گا۔

مزیدخبریں