سویڈش پولیس نے اسرائیلی سفارت خانے کے باہر تورات، بائبل کو جلانے کی اجازت دے دی

02:01 PM, 15 Jul, 2023

نیوویب ڈیسک

 سٹاک ہوم: سویڈن  مذہبی منافرت کو بڑھاوا دینے لگ گیا۔ قرآن پاک کی بے حرمتی کی ناپاک جسارت کے بعد آج تورات اور زبور کو جلانے کا مذموم منصوبہ بنا لیا گیا ہے۔ سویڈش پولیس نے اسرائیلی سفارت خانے کے باہر تورات، بائبل کو جلانے کا منصوبہ بنانے والے شخص کے احتجاج کی اجازت دی۔

اسٹاک ہوم پولیس نے جمعہ کے روز کہا کہ انہوں نے اس ہفتے کے آخر میں ایک شخص کو  احتجاج کی اجازت دی ہے جس نے کہا ہے کہ وہ اسٹاک ہوم میں اسرائیلی سفارت خانے کے باہر تورات اور بائبل کو جلانا چاہتا ہے۔

خبرایجنسی کے مطابق سویڈن میں آج اسرائیلی سفارت خانے کے باہر احتجاج کے دوران بائبل اور تورات کے نسخے نذر آتش کیے جائیں گے۔

اسرائیلی صدر اسحاق ہرزیوگ اور یہودی تنظیموں نے سویڈن کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہےکہ یہ کسی طور قا بل قبول نہیں ہے۔  اس اقدام پر شدید احتجاج کیا جائے گا۔

سویڈن کو حال ہی میں اسلام مخالف چھوٹے مظاہروں میں مظاہرین کو قرآن جلانے کی اجازت دینے پر مسلم ممالک کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

مزیدخبریں