لاہور: لاہور کی بینکنگ کرائمز کورٹ نے وفاقی تحقیقاتی ادارے کے منی لانڈرنگ کیس میں پی ٹی آئی کے صدر چوہدری پرویز الٰہی کے رہائی کے احکامات جاری کر دیئے۔
ذرائع کے مطابق ضمانتی مچلکے منظور کرنے کے بعد عدالت نے پرویز الٰہی کی رہائی کا حکم جاری کیا۔
عدالت نے پرویز الٰہی کی ضمانت 5 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کی تھی۔
پرویز الٰہی کی جانب سے ضمانتی مچلکے ان کے بیٹے راسخ الٰہی نے جمع کرائے تھے۔
عدالت نے ضمانتی مچلکوں پر ایف آئی اے کا اعتراض بھی مسترد کر دیا۔ ایف آئی اے نے موقف اپنایا کہ راسخ الٰہی ایک اور کیس میں نامزد ہیں اس لیے ان کے ضمانتی مچلکے منظور نہ کیے جائیں۔