اسلام آباد سے سکردوجانیوالی کار حادثے کا شکار ، 2 افراد جاں بحق، 3 زخمی

01:13 PM, 15 Jul, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد:   اسلام سےسکردو جانے والی کار حادثے کا شکارہوگئی جس کے نتیجے میں کار میں سوار 5افراد میں سے 2 جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہو گئے۔

 پولیس کے مطابق افسوس ناک حادثہ حدود تھانہ دوبیر جیجال بمقام (شیطان پڑی) موقع پر پیش آیا، ریسکیو اور مقامی لوگوں کی مدد سے لاشوں اور زخمیوں کو الشفاء ہسپتال دوبیر منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس کا بتانا ہے کہ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ایوب میڈیکل کمپلیکس ایبٹ آباد ریفر کیاگیا جبکہ جاں بحق افراد کی لاشوں کو ابتدائی کارروائی کے بعد ان کے آبائی گاؤں کیلئے روانہ کرنے کا بندوبست کیا جا رہا ہے۔

پولیس کے مطابق حادثے میں زخمی ہونیوالوں کی شناخت سید امجد، لیاقت علی اور محمد اقبال کے نام سے ہوئی ہے ۔

مزیدخبریں