منی لانڈرنگ کیس: پرویز الہیٰ کے ضمانتی مچلکے بینکنگ جرائم کورٹ میں جمع ، آج رہائی کا امکان

منی لانڈرنگ کیس: پرویز الہیٰ کے ضمانتی مچلکے بینکنگ جرائم کورٹ میں جمع ، آج رہائی کا امکان
سورس: File

لاہور:  پاکستان تحریک انصاف کے صدر اور سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کے ایف آئی اے کے منی لانڈرنگ کیس میں ضمانتی مچلکے بینکنگ جرائم کورٹ میں جمع کرا دیے گئے۔

بینکنگ جرائم کورٹ میں پرویز الہٰی کے ضمانتی مچلکوں کی جانچ پڑتال جاری ہے۔

ضمانتی مچلکوں کی جانچ پڑتال کے بعد چوہدری پرویز الہی کی روبکاری جاری کر دی جائیگی۔ 


روبکار جیل حکام کو موصول ہوتے ہی آج پرویز الہی کو رہائی مل جائیگی۔
 
یاد رہے کہ عدالت نے تین روز قبل پرویز الہٰی کی 5 لاکھ روپے کے مچلکے کے عوض ضمانت منظور کی تھی۔ جس کے بعد جیل حکام نے چوہدری پرویز الہٰی کی رہائی کی روبکار پر اعتراض عائد کر دیا تھا۔

جیل حکام نے استدعا کی تھی کہ عدالت کا مشروط حکم سمجھ نہیں آ رہا، وضاحت کی جائے۔

مصنف کے بارے میں